روحانی نسخے-مشکلات کا حل

0

روزگار کا حصول
سورۂ والضحیٰ کو عاملین نے پر تاثیر مانا ہے، اس میں نو مقام پر کاف (ک) آیا ہے۔ آپ نماز فجر کے بعد وہیں بیٹھیں اور یہ سورہ پاک اس طرح پڑھیں کہ جب کاف آئے تو یا کریم نو مرتبہ پڑھیں۔ یہ عمل صرف نو ایام کریں۔ ملازمت ملے گی۔ اگر خدا نخواستہ ملازمت نہ ملی تو یہ عمل اٹھارہ مرتبہ پڑھیں۔ اگر پھر بھی حاجت پوری نہ ہو تو ستائیس مرتبہ پڑھیں اور ہر کاف پر ستائیس مرتبہ یا کریم پڑھیں۔ بفضل خدا شرطیہ ملازمت مل جائے گی۔ (شرعی علاج) (بحوالہ خزانہ اعمال ص 11)
روزی میں برکت
جو آدمی گھر میں داخل ہوکر سلام کرے، چاہے گھر میں کوئی ہو یا نہ ہو، پھر ایک مرتبہ درود شریف پڑھے اور ایک مرتبہ سورۃ اخلاص پڑھے تو روزی میں برکت پائے۔ (حصن حصین)
فائدہ: اس عمل سے رزق و روزی میں وسعت و برکت ہوگی، گھر اور کاروبار میں ترقی ہوگی۔
جب نیند اچاٹ ہو جائے
طبرانی میں حضرت زید بن ثابتؓ سے مروی ہے کہ راتوں کو میری نیند اچاٹ ہوجایا کرتی تھی تو میں نے آنحضرتؐ سے اس امر کی شکایت کی، آپؐ نے فرمایا، یہ دعا پڑھا کرو۔
اللھم غارت النجوم و ھدات العیون و انت حی قیوم یا حی یا قیوم انم عینی و اھدی لیلی
ترجمہ: خدایا! ستارے غروب ہو چکے ہیں، لوگ سو چکے ہیں، آپ حی و قیوم ہیں، اے حی و قیوم میری آنکھ کو نیند دیجئے اور رات میں میری راہنمائی کیجئے۔
حضرت زید بن ثابتؓ فرماتے ہیں، میں نے جب اس دعا کو پڑھا تو نیند نہ آنے کی بیماری بفضل الٰہی دور ہوگئی۔
(تفسیر ابن کثیر جلد نمبر 4 صفحہ نمبر 168) (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More