پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کل سے شروع

0

شارجہ (امت نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز (کل) جمعہ سے ہو گا۔ کھلاڑیوں نے گزشتہ روز ٹریننگ سیشن میں صلاحیتوں کو نکھارنے کی کوشش کی۔ پاکستان سپر لیگ کے ختم ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم کو اب ون ڈے سیریز میں کینگروز کا چیلنج درپیش ہو گا جبکہ آسٹریلوی ٹیم نے بھارت کو اس کی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دینے کے بعد اب گرین شرٹس کے خلاف بھی سیریز جیتنے پر نظریں مرکوز کر لی ہیں اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 24 مارچ کو کھیلا جائے گا، تیسرا میچ 27 مارچ کو کھیلا جائے گا، چوتھا میچ 29 مارچ کو کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 31 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More