یورو کوالیفائنگ میں عالمی چیمپئن فرانس کی جیت

0

پیرس(امت نیوز) یورپین چیمپئن شپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں عالمی چیمپئن فرانس، ترکی اور انگلینڈ کی ٹیموں نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی، دفاعی چیمپئن پرتگال نے مسلسل دوسرا میچ ڈرا کھیلا ہے۔ یورو چیمپئن شپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے گروپ ایچ کے ایک میچ میں فرانس نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئس لینڈ کو با آسانی 4-0 گولز سے زیر کر کے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی، امتیٹی، گیروڈ، مپابے اور گریزمین نے ایک، ایک گول کیا،گروپ اے میں انگلینڈ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مونٹی نیگرو کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 5-1 گولز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی سمیٹی، بارکلے نے 2، سٹرلنگ، کین اور کینی نے ایک، ایک گول کر کے ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالا، مونٹی نیگرو کی طرف سے واحد گول ویسووک نے کیا۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More