قومی ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے-محمد رضوان

0

ابوظہبی (امت نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکیپر بلے باز محمد رضوان نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم کو تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں جاندار کم بیک کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی دو میچوں میں مسلسل ناکامیوں کے باعث ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم مکمل طور پر متحد ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ انکی ٹیم نے آسٹریلوی ٹیم کے خلاف آئندہ میچوں کے لئے حکمت عملی تیاری کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینگروز کے خلاف ابتدائی دو میچوں میں ناکامیوں کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے دو میچوں میں ہونے والی غلطیوں کو تیسرے میچ میں نہیں دوہرائیں گے اور کینگروز کے خلاف پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے کہا کے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے میچ میں اپنی ٹیم کے لئے سنچری سکور کرنے پر بہت خوش ہوں لیکن میچ شکست پر بہت مایوسی ہوئی۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More