جونیئر کک باکسنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر

0

پشاور(امت نیوز)یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ چوتھی مسٹر خان جونیئر کک باکسنگ چمپئن شپ 2019اختتام پذیرہو گئی۔چمپئن شپ میں بنوں ریجن کے مارشل آرٹس کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، مختلف کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے دار مقابلے ہوئے اور پہلی پوزیشن طاہر گل ،افنان خان،سہیل،ماجد انور شاہ اور منیر احمد نے حاصل کی ،دوسری پوزیشن عزیز،اسد علی،نذیر خان،حسن اور مدثر نے حاصل کی۔ مقابلوں کے اختتام پر مہمان خصوصی چک بال کے انٹر نیشنل ریفری محمد نظام الحق اور سپورٹس ایڈمنسٹریٹر بنوں احسان اللہ خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More