گرمی اور بارشوں سے پاکستان میں گلیشیئر پگھلنے کے خطرے کا الرٹ جاری

نشیبی علاقوں کے مکینوں کو خطرے سے آگاہ کیا جائے۔پی ڈی ایم اے

August 31, 2026 · ماحولیاتی تغیر
گرمی اور بارشوں سے پاکستان میں گلیشیئر پگھلنے کے خطرے کا الرٹ جاری

گرمی اور بارشوں سے پاکستان میں گلیشیئر پگھلنے کے خطرے کا الرٹ جاری

 

گرمی اور وقفے وقفے سے بارشوں میں گلیشیئرز کے پگھلاؤ کا خطرہ ہے، خیبرپختونخوا میں آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے (پی ڈی ایم اے )نے جھیلوں کے حجم اور پانی کی سطح میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

 

چترال، اپر و لوئر دیر، سوات، اپر و لوئر کوہستان اور مانسہرہ کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا گیا۔

 

گلاف مقامات کی نگرانی اور بروقت وارننگ یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں کے مکینوں کو خطرے سے آگاہ کیا جائے۔

 

پی ڈی ایم اے کے مطابق گرمی اور 31 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کے باعث گلیشیئر پگھلنے کا خطرہ ہے جس سے گلیشیئر والی جھیلوں کے حجم اور پانی کی سطح میں اضافے کا خدشہ ہے۔

حساس مقامات میں انخلا کی مشقیں اور محفوظ مقامات کو تیار رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔