آبنائے ہرمزپر امریکی ڈرون مارگرانے کا ایرانی دعویٰ

خلیج فارس کے پانیوں میں گر کر تباہ ہوا ،فارس

August 31, 2026 · اہم خبریں

 

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے اوپر ایک امریکی ’ایم کیو-9‘ ڈرون مار گرایا گیا ہے۔پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ ڈرون کو پاسدارانِ انقلاب کے جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ڈرون خلیج فارس کے پانیوں میں گر کر تباہ ہوا ہے۔دریں اثنا،تہران سے کرغزستان روانہ ہونے سے قبل صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں، تاہم کسی بھی جارحیت کے مقابلے میں خاموش نہیں بیٹھے گا اور اس کا فیصلہ کن جواب دے گا۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ یران پہلے ہی دنیا کو یہ پیغام پہنچا چکا ہے۔

مسعود پزشکیان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک روانہ ہو گئے ۔