آبنائے ہرمز میں آمدوروفت کے راستوں پر ایران اور عمان کا اتفاق

باضابطہ معاہدے پر آئندہ چند روز میں دستخط ہوں گے

September 7, 2026 · اہم خبریں
فائل فوٹو

فائل فوٹو

 

ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت سے متعلق نقشوں پر اتفاق کرلیا ہے، تہران ایک نیا محدود بحری زون قائم کرنے کا اعلان آئندہ چند روز میں کرے گا۔ یہ زون امریکی بحریہ کی قائم کردہ ناکا بندی کی لائن سے شروع ہوگا اور خلیج کے مزید علاقوں تک پھیلے گا۔

 

ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی کے مطابق، آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کے نقشوں پر عمان سے اتفاق ہوگیا، اس حوالے سے باضابطہ معاہدے پر آئندہ چند روز میں دستخط ہوں گے۔محسن رضائی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے باہر پابندی والا زون قائم کیا جائے گا۔

 

محسن رضائی کا کہنا ہے کہ نیازون امریکی ناکہ بندی کی لائن سے شروع ہو کر خلیج تک پھیلے گا۔اس میں داخل ہر بحری جہاز کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔ اس راستے کا تعین عمانی حکام کے ساتھ مشاورت سے کیا گیا ہے۔

 

نئے زون میں داخل ہونے والے ہر بحری جہاز کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا ایران پر حملے بند کردے تو ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دے گا۔