پاکستان کا سب سے بڑا گیمنگ مقابلہ رنگچو کی ٹیک ڈاؤن 2026 میں فتح کے ساتھ اختتام پذیر
لاہور کے پیکیجز مال میں ہونے والے ٹیک ڈاؤن 2026 کے فائنل میں جنوبی کوریا کے رنگچو نے پاکستان کے فرزین کو شکست دے کر چیمپئن شپ جیت لی۔
جنوبی کوریا کے رنگچو نے پاکستان کے فرزین کو شکست دے کر چیمپئن شپ جیت لی
لاہور میں پاکستان کے سب سے بڑے گیمنگ مقابلے ٹیک ڈاؤن 2026 کا شاندار اختتام ہوگیا ہے، جہاں جنوبی کوریا کے معروف گیمنگ اسٹار رنگچو نے پیکیجز مال میں ہونے والے فائنل میں پاکستان کے فرزین کو شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کرلی ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 672 کھلاڑیوں نے شرکت کی، جس کے باعث یہ ٹیک ڈاؤن کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ بن گیا ہے۔ اس ایونٹ میں عالمی اور پاکستانی گیمنگ کمیونٹی کے بڑے نام ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے، جس سے پاکستانی شائقین کو عالمی معیار کی گیمنگ کا شاندار ایکشن براہِ راست دیکھنے کا موقع ملا۔
فائنلز میں رنگچو، ارسلان ایش، فرزین اور اے کے سمیت ٹاپ کھلاڑیوں نے شرکت کی، جبکہ ارسلان ایش، عاطف بٹ، اُلسان، سن، اے کے، کے ٹاپ، ایچ ڈوپ اور زبیر سمیت عالمی اور پاکستانی گیمنگ اسٹارز نے بھی ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ شائقین کی بھرپور توجہ کا مرکز بننے والے فائنل میں رنگچو نے پاکستان کے فرزین کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی اور ٹیک ڈاؤن 2026 کے چیمپئن بن گئے۔
ایونٹ میں Tekken 8، Fatal Fury، FIFA اور Street Fighter 6 سمیت مختلف گیمز کے دلچسپ مقابلے ہوئے، جہاں ٹاپ گیمرز نے اپنی مہارت، رفتار اور حکمتِ عملی کا شاندار مظاہرہ کیا۔ پیکیجز مال کے گراؤنڈ فلور پر عام شہریوں اور گیمنگ کے شائقین کے لیے خصوصی گیمنگ سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا، جہاں شرکاء نے مختلف انٹرایکٹو سرگرمیوں میں حصہ لیا اور گیمنگ کے جوش و خروش سے بھرپور تجربہ حاصل کیا۔ بڑی تعداد میں پاکستانی گیمنگ شائقین پیکیجز مال میں جمع ہوئے اور عالمی سطح کے گیمنگ اسٹارز کو براہِ راست ایکشن میں دیکھا۔ شائقین کی بھرپور شرکت اور جوش و خروش نے پاکستان میں گیمنگ اور ای اسپورٹس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو اجاگر کیا ہے۔ ٹیک ڈاؤن 2026 نے 672 کھلاڑیوں اور عالمی و پاکستانی گیمنگ کمیونٹی کے بڑے ناموں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے ٹیک ڈاؤن کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ ہونے کا اعزاز حاصل کیا، جو پاکستان میں گیمنگ اور ای اسپورٹس کے بڑھتے ہوئے رجحان کی ایک شاندار مثال ہے۔