وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

تقریب میں شاندار سجاوٹ اور دلکش مناظر دیکھے گئے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

September 14, 2026 · کائنات کے رنگ
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنی صاحبزادی ماہ نور کی شادی کی تقریب میں شریک ہیں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنی صاحبزادی ماہ نور کی شادی کی تقریب میں شریک ہیں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صاحبزادی ماہ نور کی شادی کی تقریب کی مزید دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آ گئی ہیں، جن میں دولہا اور دلہن کے ساتھ خود وزیر اعلیٰ مریم نواز کو بھی نمایاں طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

سامنے آنے والی تصاویر میں تقریب کا شاندار اور دیدہ زیب ڈیکوریشن نمایاں ہے، جسے سفید پھولوں، جھالروں اور خوبصورت لائٹس سے سجایا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر ان تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے کیے جا رہے ہیں اور اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔