پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ کو 200 رنز سے شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی

انگلینڈ انڈر 19 کی ٹیم 150 رنز پر ڈھیر،پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 350 رنز بنائے، کپتان فرحان یوسف 80 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے

September 16, 2026 · اسپورٹس
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

سیریز کے چوتھے اور آخری میچ میں پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ انڈر 19 کو 200 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 350 رنز بنائے، کپتان فرحان یوسف 80 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، جبکہ عثمان خان اور جہانگیر بلال نے 79،79 رنز کی اننگز کھیلی۔

351 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ انڈر 19 کی ٹیم 150 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پاکستان نے میچ 200 رنز سے اپنے نام کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے احمد حسین نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، یوں پاکستان انڈر 19 نے چار میچوں کی ون ڈے سیریز 3-1 سے اپنے نام کرلی۔