سانحہ پمز میں بچ جانے والی واحد بچی بھی زندگی کی بازی ہار گئی

نرس کے بچائے جانے کے بعد ایزل آئی سی سو میں زیر علاج تھی- دھویں سے متاثر ہوئی- والدین

September 17, 2026 · اہم خبریں
سانحہ پمز میں بچ جانے والی واحد بچی بھی زندگی کی بازی ہار گئی

سانحہ پمز میں بچ جانے والی واحد بچی بھی زندگی کی بازی ہار گئی

اسلام آباد پمز  اسپتال میں 14 بچوں کے جاں بحق ہونےکے واقعے میں بچ جانے والی واحد بچی ایزل زندگی کی بازی ہارگئی۔*

اسلام آباد کے پمز اسپتال میں آگ لگنے کے دوران نرس نے بچی کو بچالیا تھا جس کے بعد وہ  آئی سی یو میں زیر علاج تھی۔ تاہم اب وہ  بچی ایزل انتقال کر گئی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں بچی کی والدہ آصفہ بی بی کا کہنا تھا کہ بچی 6 ماہ 10 دن کی 12 اگست کو پیدا ہوئی تھی، بچی کو دھویں نے متاثر کیا ،  یہ ہماری پہلی اولاد تھی۔ پمز انتظامیہ مسلسل رابطے کررہی ہے، کبھی کہہ رہی ہے آپ نے غلط بچی اٹھالی ہے، کبھی کہتے ہیں بچی نرس نے اٹھائی ہے لیکن وہاں تو کسی نرس کا نام و نشان نہیں تھا۔