معروف اداکار و کامیڈین آصف اقبال 60 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
آصف اقبال طویل عرصے سے تھیٹر سے وابستہ، منفرد اداکاری سے خاصے مقبول تھے
September 19, 2026 · کائنات کے رنگ
فائل فوٹو
لاہور: معروف اداکار، اسٹیج آرٹسٹ اور کامیڈین آصف اقبال انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق آصف اقبال بٹ مرحوم کی عمر 60 سال تھی اور ان کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا۔ آصف بٹ مرحوم کی نماز جنازہ بعد از نماز عشا نشتر بلاک میں ادا کی جائے گی۔
آصف اقبال طویل عرصے سے تھیٹر سے وابستہ تھے اور منفرد اندازِ اداکاری، برجستگی اور مزاحیہ کرداروں کے باعث خاصے مقبول تھے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے معروف اسٹیج اداکار آصف اقبال کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کے درجات کی بلندی اور سوگواران کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔