بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات
بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 20 ستمبر 2026 کو بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور دریائے سندھ کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔
پیشگوئی کے مطابق خیبرپختونخوا کے چترال، کوہستان، مانسہرہ، سوات اور دیر کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
گلگت بلتستان میں استور، داریل، دیامر اور تانگیر کے مختلف مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ آزاد کشمیر کے علاقے نیلم میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔