بلوچستان کے ضلع خضدار اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ
شہری خوفزدہ ہو کر باہر نکل آئے، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، ریسکیو حکام
خضدار میں زلزلے کے بعد شہریوں کا منظر
بلوچستان کے ضلع خضدار اور اس کے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ کے مطابق زیر زمین زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز خضدار سے 45 کلومیٹر مشرق کی جانب تھا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی علاقہ مکین خوفزدہ ہو کر گھروں، دکانوں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلی جگہوں پر جمع ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ریسکیو حکام نے تصدیق کی ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں فی الحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔