پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مکہ دفاعی اتحاد کی تشکیل میں پیشرفت

اہم دفاعی شراکت داری، سیکریٹریٹ کے قیام پر اتفاق، مشترکہ ہیڈکوارٹر جلد فعال ہوگا۔

September 21, 2026 · اہم خبریں
ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان۔ (فائل فوٹو)

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان۔ (فائل فوٹو)

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے دفاعی معاہدے “مکہ الائنس” کی ادارہ جاتی تشکیل اور عملداری کی جانب اہم پیشرفت جاری ہے، جس کے تحت مشترکہ عسکری ہیڈکوارٹر کو جلد فعال کیے جانے کا امکان ہے۔

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے اپنے ایک بیان میں اس عسکری شراکت داری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مکہ الائنس انتہائی مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے اور تینوں برادر ممالک اس دفاعی معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ معاہدے کے تحت ادارہ جاتی ساخت، سیکریٹریٹ اور مشترکہ عسکری ہیڈکوارٹر کے قیام پر پہلے ہی باضابطہ اتفاق رائے ہو چکا ہے۔

دستاویزات اور دستیاب رپورٹس کے مطابق اس دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب میں قائم ہونے والے سیکریٹریٹ کی سربراہی ابتدائی طور پر ایک پاکستانی سیکریٹری جنرل کریں گے۔ ترک وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اگلے مرحلے میں آپریشنل ہیڈکوارٹر کے لیے عملے کی تعیناتی کا عمل بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا، جو خطے میں دفاعی تعاون کے فروغ کی جانب ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔