ایشین گیمز:بھارتی ایتھلیٹ نے شکست کے بعد اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑا دیں
ریفری کے فیصلے پر احتجاج کیا اور مقابلے کے اختتام پر حریف ایتھلیٹ سے ہاتھ نہیں ملایا
ایشین گیمز:بھارتی ایتھلیٹ نے شکست کے بعد اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑا دیں( فوٹو سوشل میڈیا)
ایشین گیمز میں ایم ایم اے مقابلے کے دوران بھارتی ایتھلیٹ سوچیکا تاریال کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہوں نے ریفری کے فیصلے پر احتجاج کیا اور مقابلے کے اختتام پر حریف ایتھلیٹ سے ہاتھ نہیں ملایا۔
خواتین کی 60 کلوگرام کیٹیگری کے سیمی فائنل میں بھارتی ایتھلیٹ کا مقابلہ سنگاپور کی ہوئی ہون سے ہوا۔ مقررہ وقت تک دونوں ایتھلیٹس کے درمیان مقابلہ برابر رہا، جس کے بعد بھارتی ٹیم نے نتیجے کو چیلنج کردیا۔
فیصلے پر نظرثانی کے باوجود ججز نے اپنا فیصلہ برقرار رکھا اور سنگاپور کی ایتھلیٹ کو فاتح قرار دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی ایتھلیٹ کا وزن مقررہ حد سے 700 گرام زیادہ تھا۔ مقابلہ برابر ہونے کی صورت میں مقررہ قواعد کے تحت کم وزن رکھنے والی ایتھلیٹ کو فاتح قرار دیا جاتا ہے۔
فیصلے کے بعد سوچیکا تاریال نے نتیجہ تسلیم کرنے کے بجائے احتجاج کیا اور ریفری و حریف ایتھلیٹ سے مصافحہ نہیں کیا، جس کی ویڈیو اور رویے پر سوشل میڈیا پر بھی بحث شروع ہوگئی۔