پی سی بی کو مینز ٹیم کیلئے بولنگ کوچ کی تلاش، اشتہار دیدیا
بولنگ کوچ کے امیدوار کے لیے لیول تین کرکٹ کوچنگ کی سند ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ متعلقہ شعبے میں کم از کم پانچ سالہ تجربہ بھی ضروری ہوگا۔
پی سی بی کو مینز ٹیم کیلئے بولنگ کوچ کی تلاش، اشتہار دیدیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی مینز کرکٹ ٹیم کے لیے نئے بولنگ کوچ کی تلاش شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ آسامی کا اشتہار جاری کر دیا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق بولنگ کوچ کے امیدوار کے لیے لیول تین کرکٹ کوچنگ کی سند ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ متعلقہ شعبے میں کم از کم پانچ سالہ تجربہ بھی ضروری ہوگا۔
بورڈ نے خواہش مند امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں اور امیدوار 8 اکتوبر تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے وائٹ بال بولنگ کوچ ایشلے نوفکی اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں۔ ایشلے نوفکی کی ذمہ داریوں کے حوالے سے ایشین گیمز ان کی آخری سیریز تھی، جس کے بعد انہوں نے بورڈ کو اپنے عہدے سے الگ ہونے سے متعلق آگاہ کر دیا تھا۔
اب پی سی بی کی جانب سے نئے بولنگ کوچ کی تعیناتی کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔