گولڈ میڈل جیتنے کے بعدوینزویلا انڈر 20 فٹبال ٹیم پر شکست خوردہ ٹیم کا حملہ
پنالٹی شوٹ آؤٹ میں فتح کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اورکوچنگ اسٹاف میں ہاتھا پائی
گولڈ میڈل جیتنے کے بعد وینزویلا اور چلی کی کھلاڑیوں میں ہاتھا پائی کا منظر
وینزویلا نے روزاریو میں کھیلے گئے 2026 ساؤتھ امریکن گیمز کے ویمنز انڈر 20 فٹبال فائنل میں چلی کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔
میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے ختم ہوا، جبکہ دوسرے ہاف کے آغاز میں چلی نے برتری حاصل کرلی جو پورے میچ میں برقرار رہی۔ تاہم انجری ٹائم میں باکس کے اندر ہینڈ بال کے باعث وینزویلا کو پنالٹی مل گئی۔
کارلا الفونزو نے پنالٹی کو گول میں تبدیل کرکے مقابلہ برابر کردیا، جس کے بعد فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ہوا۔
وینزویلا کی گول کیپر ویلریا ریبانالیس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی۔
تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ کے بعد ہونے والے ہنگامے نے وینزویلا کی کامیابی کی خوشی کو متاثر کردیا۔
آخری سیٹی کے فوراً بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف میں تلخ کلامی شروع ہوگئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی میں بدل گئی۔
The Chilean women’s team assaulted the Venezuelan team after losing on penalties. They had also assaulted the Uruguayan team earlier. pic.twitter.com/mD08aYlEmb
— Troll Football Media (@TrollFootball2) September 24, 2026
حکام نے بڑی مشکل سے فریقین کو الگ کرکے معاملہ رفع دفع کیا۔