پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے 19ویں انٹرنیشنل فائٹ جیت لی
اپنی اس کامیابی کو پاکستان کی مسلح افواج اور پولیس کے جوانوں کے نام کرتے ہیں۔ پاکستانی باکسر
September 27, 2026 · اسپورٹس
پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے 19ویں انٹرنیشنل فائٹ جیت لی
پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے ایک اور کامیابی اپنے نام کرتے ہوئے 19ویں انٹرنیشنل ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی۔
عثمان وزیر کے مطابق انہوں نے انڈونیشیا کے باکسر کے خلاف مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔ فتح کے بعد اپنے بیان میں پاکستانی باکسر نے کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی کو پاکستان کی مسلح افواج اور پولیس کے جوانوں کے نام کرتے ہیں۔
عثمان وزیر کا کہنا تھا کہ اپنی جیت خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں جانیں گنوانے والوں کے نام بھی کرتا ہوں۔ انہوں نے اس کامیابی کو اپنے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔