وزیراعظم شہباز شریف کے فلسطین سے متعلق الفاظ فلسطینی مشن نے نمایاں کردیئے

شہباز شریف نے جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران فلسطین کی صورتحال کو خصوصی طور پر اجاگر کیا اور فلسطینی خواتین، بچوں اور بزرگوں کو درپیش مشکلات کا ذکر کیا۔

September 27, 2026 · اہم خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کے فلسطین سے متعلق الفاظ فلسطینی مشن نے نمایاں کردیئے

وزیراعظم شہباز شریف کے فلسطین سے متعلق الفاظ فلسطینی مشن نے نمایاں کردیئے

نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے معاملے پر کی گئی گفتگو کو فلسطینی مشن نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نمایاں کردیا۔

فلسطینی مشن نے وزیراعظم کے خطاب کے اقتباسات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران فلسطین کی صورتحال کو خصوصی طور پر اجاگر کیا اور فلسطینی خواتین، بچوں اور بزرگوں کو درپیش مشکلات کا ذکر کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں گزشتہ برس فلسطینی بچی ہند رجب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس وقت بھی اس بچی کی المناک داستان عالمی فورم پر بیان کی تھی۔

انہوں نے اس سال فلسطینی بچی وفا عقیلہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 8 سالہ وفا عقیلہ کیلئے اسکول کا پہلا دن ہی زندگی کا آخری دن بن گیا۔

شہباز شریف نے عالمی برادری سے سوال کیا کہ کیا غزہ میں پیدا ہونے والے بچے بھی دنیا کے دیگر بچوں کی طرح زندگی، بہتر مستقبل اور اپنے خواب پورے کرنے کا حق نہیں رکھتے؟

وزیراعظم نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور ریاستی حقوق کیلئے پاکستان کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔ ([Radio Pakistan][2])

مزید 5 سرخیاں: