شدید بارشوں کا نیا سلسلہ، پوٹھوہار، کے پی اور پنجاب میں ژالہ باری کا امکان

محکمہ موسمیات نے آئندہ 36 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی و وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔

September 27, 2026 · اہم خبریں
اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں مزید بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں مزید بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات اور موسمیاتی ماہرین نے آئندہ 36 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی و وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق، ایک طاقتور موسمیاتی سسٹم کی وجہ سے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، خطہ پوٹھوہار، وادیٔ سون، کوہِ نمک کے علاوہ شمالی، مشرقی اور وسطی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک اور تیز طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش کا قوی امکان ہے۔ اس موسمیاتی سلسلے کے تحت بعض مقامات پر انتہائی موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے،

 

جس سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور نچلے علاقوں میں پانی جمع ہونے کا اندیشہ ہے۔ علاوہ ازیں، کوہِ سلیمان رینج، شمال مشرقی بلوچستان اور اس سے ملحقہ جنوبی پنجاب کے بعض علاقوں میں بھی کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بونداباندی اور ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے کاشتکاروں، مسافروں اور مقامی رہائشیوں کو موسمی حالات سے باخبر رہنے اور خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔