سائبر سیکیورٹی فریم ورک2026کے تحت وفاقی سی آر ٹی کی تشکیل شروع

اہم اقدام، ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کا تحفظ، ماہرین کی بھرتی کا عمل جاری۔

September 28, 2026 · اہم خبریں
وفاقی حکومت کی جانب سے سائبر سیکیورٹی فریم ورک 2026 کے تحت سی آر ٹی کی تشکیل کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے سائبر سیکیورٹی فریم ورک 2026 کے تحت سی آر ٹی کی تشکیل کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

 

وفاقی حکومت نے سائبر سیکیورٹی فریم ورک 2026 کے موثر نفاذ کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے وفاقی سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم یعنی سی آر ٹی کی تشکیل کا عمل شروع کر دیا ہے۔

دستاویزات اور دستیاب رپورٹس کے مطابق وفاقی سطح پر سائبر سیکیورٹی کے نظام کو مزید مستحکم بنانے کے لیے قائم کی جانے والی یہ نئی وفاقی سی آر ٹی نیشنل سی آر ٹی کے زیر نگرانی اپنے فرائض سر انجام دے گی۔ اس ٹیم کی بنیادی ذمہ داریوں میں سائبر خطرات کی مسلسل نگرانی، ممکنہ سائبر حملوں کی بروقت نشاندہی اور ان کے خلاف فوری ردعمل دینا شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی سی آر ٹی تمام متعلقہ وفاقی اداروں کو سائبر حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی خدمات فراہم کرے گی۔ اس کے علاوہ یہ ٹیم سرکاری اداروں کے باہمی تعاون، سائبر سیکیورٹی سے متعلق رابطہ کاری اور خطرات سے متعلق معلومات کے تبادلے کو بھی یقینی بنائے گی۔ سرکاری ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کے ماہر سائبر سیکیورٹی پروفیشنلز کو اس ٹیم کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

دریں اثنا، نیشنل سی آر ٹی کی جانب سے وفاقی سی آر ٹی کے لیے ایک ڈائریکٹر سمیت تمام ضروری سائبر سیکیورٹی ماہرین کی بھرتیوں کا باقاعدہ عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے تاکہ اس فریم ورک کو جلد از جلد مکمل طور پر نافذ کیا جا سکے۔