عوام کو ریلیف، حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی

نئی قیمتوں کا اعلان، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، اطلاق فوری ہوگا۔

September 28, 2026 · اہم خبریں
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا عکاسی کرتا گراف اور فیول نوزل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا عکاسی کرتا گراف اور فیول نوزل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔

اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 27 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 389 روپے 3 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 56 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 404 روپے 97 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ان نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور تمام متعلقہ پٹرول پمپس اور اداروں کو اس کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔