ایران جنگ آٹھویں ماہ میں داخل، چک شومر ٹرمپ پر برس پڑے

گزشتہ ہفتے سینیٹ میں ری پبلکن ارکان کو تنازع ختم کرنے کے لیے ووٹنگ کا موقع ملا تھا، تاہم ان ارکان نے جنگ جاری رکھنے کے حق میں ووٹ دیا۔

September 29, 2026 · بام دنیا
ایران جنگ آٹھویں ماہ میں داخل، چک شومر ٹرمپ پر برس پڑے( فوٹو سوشل میڈیا )

ایران جنگ آٹھویں ماہ میں داخل، چک شومر ٹرمپ پر برس پڑے( فوٹو سوشل میڈیا )

امریکی سینیٹ میں اقلیتی رہنما چک شومر نے ایران کے خلاف جاری جنگ کی مدت پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں چک شومر نے ٹرمپ کے اس سابقہ مؤقف کا حوالہ دیا جس میں جنگ کے چار سے پانچ ہفتے تک جاری رہنے کی بات کی گئی تھی۔

شومر نے کہا کہ تنازع اب آٹھویں ماہ میں داخل ہوچکا ہے اور ان کے مطابق اس جنگ کی قیمت امریکی عوام اور امریکی فوجی ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ گزشتہ ہفتے سینیٹ میں ری پبلکن ارکان کو تنازع ختم کرنے کے لیے ووٹنگ کا موقع ملا تھا، تاہم ان ارکان نے جنگ جاری رکھنے کے حق میں ووٹ دیا۔

چک شومر نے ری پبلکن سینیٹرز کے مؤقف پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ جاری رکھنے کے فیصلے میں شریک ہیں۔