دبئی پولیس کا بڑا ایکشن، شاہراہوں پر بھیک مانگنے والا 22 رکنی گروہ گرفتار

سخت کارروائی، شہری کی اطلاع پر گرفتاری، تجارتی ریلیف کا اعلان

September 29, 2026 · اہم خبریں
دبئی پولیس نے شاہراہوں پر بھیک مانگنے والے منظم گروہ کو گرفتار کر لیا۔

دبئی پولیس نے شاہراہوں پر بھیک مانگنے والے منظم گروہ کو گرفتار کر لیا۔

دبئی پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہر کی مختلف مرکزی شاہراہوں پر بھیک مانگنے والے 22 رکنی منظم گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ گروہ کے افراد سڑکوں پر چلنے والے ڈرائیوروں کو روک کر سفری اخراجات کے نام پر رقم مانگنے کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ کامیاب کارروائی پولیس ڈیجیٹل سروس “آئی سروس” پر ایک بیدار شہری کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاع کے بعد عمل میں لائی گئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری رسپانس دیتے ہوئے اس مجرمانہ نیٹ ورک کا سراغ لگایا اور اس کے تمام ارکان کو حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب کاروباری طبقے کو سہولت فراہم کرنے کے لیے دبئی کسٹمز نے تجارتی اخراجات کو کم کرنے کی غرض سے کسٹم ڈیوٹی کی معطلی کی مدت میں 60 دن کی اضافی توسیع کر دی ہے۔ حکارتی دستاویزات کے مطابق اس اقدام کا مقصد تجارتی اداروں پر سے مالی اور انتظامی بوجھ کو کم کرنا ہے، جس کے بعد کسٹم ڈیوٹی کی معطلی کی کُل مدت بڑھ کر 180 دن ہو گئی ہے۔ یہ نئی توسیع 27 فروری 2026 کے بعد اور 31 اکتوبر 2026 تک ختم ہونے والے تمام کسٹم ڈیوٹی معطلی کے انتظامات پر لاگو ہوگی۔