پاکستانی پب جی ٹیم نے ایشین گیمزمیں کانسی کا تمغہ جیت لیا
ای سپورٹس مقابلوں میں تیسری پوزیشن
پاکستان کی پب جی موبائل ٹیم نے ایشین گیمز 2026 کے ای اسپورٹس مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔
ایشیائی کھیلوں کے 20 ویں ایڈیشن میں محمد حذیفہ، شایان اسد، فلک شیر، حسنین رحمان اور سید سمیر پر مشتمل قومی ٹیم نے 2 روز پر محیط 12 میچوں کے مقابلے میں 100 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
پاکستانی ٹیم نے پہلے روز صرف 39 پوائنٹس حاصل کیے تھے، دوسرے روز شاندار کم بیک کیا اور بقیہ 6 میچوں میں 61 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔دوسرے روز ان کی بہترین کارکردگی ساتویں میچ میں رہی جس میں 16 پوائنٹس حاصل کیے اس کے بعد آخری 2 میچوں میں 12، 12 ، 8ویں اور 9یں گیم میں 10، 10 پوائنٹس حاصل کیے۔
تھائی لینڈ نے 128 پوائنٹس کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا اور چین نے 114 پوائنٹس کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
ای اسپورٹس میں کانسی کا تمغہ ایشین گیمز 2026 میں پاکستان کا مجموعی طور پر 5واں اعزاز ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے ایم ایم اے، اسکواش اور ویمنز کرکٹ میں بھی میڈلز لیے ہیں۔