ورلڈ کپ 2027،پاکستان بھارت پھر ایک ہی گروپ میں ہونے کا امکان
ورلڈ کپ 2027 کا باضابطہ شیڈول کل جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن میں جاری کیا جائے گا۔ شیڈول کی تقریب پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے متوقع ہے۔
ورلڈ کپ 2027،پاکستان بھارت پھر ایک ہی گروپ میں ہونے کا امکان
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں شامل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں روایتی حریفوں کو گروپ مرحلے میں ایک دوسرے کے مدمقابل رکھا جاسکتا ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاک بھارت میچ کی تجارتی اور نشریاتی اہمیت کے باعث کمرشل شراکت دار بھی اسے گروپ مرحلے میں شامل رکھنے کے خواہاں ہیں۔
آئی سی سی کے بڑے مقابلوں میں پاکستان اور بھارت کے میچ کو نشریاتی اداروں اور تجارتی شراکت داروں کے لیے اہم تصور کیا جاتا ہے، جس کے باعث آئندہ عالمی کپ میں بھی دونوں ٹیموں کے ایک ہی گروپ میں ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔
ورلڈ کپ 2027 کا باضابطہ شیڈول کل جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن میں جاری کیا جائے گا۔ شیڈول کی تقریب پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے متوقع ہے۔
14 ٹیموں پر مشتمل عالمی کپ 2 اکتوبر سے 21 نومبر 2027 تک جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا۔ یکم اکتوبر سے ٹورنامنٹ کے آغاز میں ایک سال باقی رہ جانے پر باضابطہ گنتی بھی شروع ہوجائے گی۔