جی ایم بشیر نے ایشین گیمز میں پاکستان کیلئے برانز میڈل جیت لیا

جی ایم بشیر نے 25 میٹر ریپیڈ فائر پسٹل کے مقابلے میں حصہ لیا۔ کوالیفائنگ مرحلے کے پہلے روز وہ آٹھویں نمبر پر تھے

October 1, 2026 · اسپورٹس
جی ایم بشیر نے ایشین گیمز میں پاکستان کیلئے برانز میڈل جیت لیا

جی ایم بشیر نے ایشین گیمز میں پاکستان کیلئے برانز میڈل جیت لیا

پاکستانی شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کے لیے ایک اور میڈل حاصل کرلیا۔

جی ایم بشیر نے 25 میٹر ریپیڈ فائر پسٹل کے مقابلے میں حصہ لیا۔ کوالیفائنگ مرحلے کے پہلے روز وہ آٹھویں نمبر پر تھے، تاہم دوسرے روز اپنی کارکردگی بہتر بناتے ہوئے چھٹی پوزیشن حاصل کی اور میڈل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

میڈل راؤنڈ میں بھی جی ایم بشیر نے اچھی کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھا اور مجموعی طور پر 22 پوائنٹس حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس طرح انہوں نے برانز میڈل اپنے نام کرلیا۔

جی ایم بشیر کے برانز میڈل کے ساتھ ایشین گیمز 2026 میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ جی ایم بشیر تین مرتبہ اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ انہوں نے 2022 کی ورلڈ چیمپئن شپ میں بھی پاکستان کے لیے برانز میڈل حاصل کیا تھا۔