برطانیہ میں غیر قانونی ڈیلیوری رائیڈرز کو کام دینے پر 5 سال جیل ہوگی
فی کارکن جرمانہ 60 ہزار پاؤنڈ ہوگا، ہوم آفس نے اعلامیہ جاری کردیا
برطانیہ میں غیر قانونی ڈیلیوری رائیڈرز کو کام دینے پر 5 سال جیل ہوگی
برطانیہ میں غیر قانونی تارکین وطن کو بطور ڈیلیوری رائیڈرز یا دیگر عارضی و گھنٹہ وار بنیادوں پر کام کی فراہمی کے خلاف قانون مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ برطانوی ہوم آفس کے جاری کردہ بیان کے مطابق آج سے ایسے تمام آجروں کے خلاف کٹہرے میں لانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جو غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو اپنے یہاں کام پر رکھتے ہیں۔
حکومتی ہدایات کے مطابق ایسے کاروبار جو اپنے نام پر کام کرنے والے افراد کی قانونی حیثیت کی جانچ پڑتال نہیں کرتے، انہیں فی کارکن 60 ہزار پاؤنڈ تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ سنگین صورتحال میں ڈائریکٹرز کی نااہلی اور زیادہ سے زیادہ 5 سال تک کی قید کی سزائیں بھی دی جا سکتی ہیں۔
From today, employers caught hiring illegal delivery riders or other zero-hours workers could face £60,000 per worker fines, director disqualification or up to five years in prison.
Businesses are required to check that anyone working in their name is eligible to work in the…
— Home Office (@ukhomeoffice) October 1, 2026
متعلقہ اداروں نے کاروباری طبقے کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے ساتھ منسلک ہر فرد برطانیہ میں قانونی طور پر کام کرنے کا اہل ہے۔ یہ اقدامات ملک میں غیر قانونی روزگار کے رجحان کی حوصلہ شکنی اور امیگریشن قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔