پاکستان کی مدینہ منورہ میں بجلی تنصیب پر حوثی حملے کی مذمت

پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ اور زائرین کی سلامتی کے لیے سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔

October 2, 2026 · اہم خبریں, بام دنیا
پاکستان کی مدینہ منورہ میں بجلی تنصیب پر حوثی حملے کی مذمت

پاکستان کی مدینہ منورہ میں بجلی تنصیب پر حوثی حملے کی مذمت

پاکستان نے مدینہ منورہ میں طیبہ پاور ڈسٹری بیوشن اسٹیشن پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیز اقدام قرار دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ اور زائرین کی سلامتی کے لیے سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ مسجد نبویﷺ کو بجلی فراہم کرنے والے پاور اسٹیشن کو نشانہ بنائے جانے کا واقعہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے باعث تشویش اور رنج ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق حرمین شریفین کے تقدس اور وہاں آنے والے زائرین کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔ ایسے اقدامات سے گریز ضروری ہے جو خطے کے امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔

ترجمان نے مطالبہ کیا کہ علاقائی امن کو متاثر کرنے والے غیر ذمہ دارانہ اقدامات فوری طور پر روکے جائیں۔ پاکستان نے کہا ہے کہ وہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔