حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا

پیٹرولیم ڈویژن کا اعلامیہ، قیمتوں میں ردوبدل، نئی قیمتیں فوری نافذ العمل

October 2, 2026 · اہم خبریں
حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول 2 روپے 10 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت بڑھ کر 392 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 30 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق قیمتوں میں یہ ردوبدل اور اضافہ 3، 4 اور 5 اکتوبر کے ایام کے لیے نافذ رہے گا۔ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے اس سے قبل بھی گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد شہریوں پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑ گیا ہے۔