وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

ملاقات میں ملک میں امن و امان اور سکیورٹی سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا گیا، جبکہ باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات بھی زیرِ بحث آئے۔

October 3, 2026 · اہم خبریں, قومی
وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے ملاقات کی، جس میں ملک کی سکیورٹی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے درمیان ملاقات تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات میں ملک میں امن و امان اور سکیورٹی سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا گیا،

جبکہ باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات بھی زیرِ بحث آئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی اسلام آباد روانہ ہوگئے۔