ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشتگرد ہلاک
کارروائی کے بعد ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، جبکہ غیر ملکی کرنسی بھی قبضے میں لی گئی
ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشتگرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان: خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کو علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی، جس پر کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 3 اہم سرغنوں سمیت 8 دہشتگرد مارے گئے۔
ذرائع کے مطابق کارروائی کے بعد ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، جبکہ غیر ملکی کرنسی بھی قبضے میں لی گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں عزمِ استحکام کے وژن کے تحت جاری ہیں۔ ان کارروائیوں کا مقصد ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ اور پائیدار امن کا قیام ہے۔