کراچی میں تیز ہواؤں سے موسم خوش گوار، مطلع ابر آلود رہنے کا امکان
موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد بتایا گیا ہے۔
کراچی میں تیز ہواؤں سے موسم خوش گوار، مطلع ابر آلود رہنے کا امکان
کراچی میں مطلع ابر آلود ہونے اور معمول سے تیز ہوائیں چلنے کے باعث موسم خوش گوار ہوگیا۔ شہر میں ہوا کی رفتار 39 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 26.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد بتایا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ دن بھر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے، جبکہ وقفے وقفے سے تیز ہوائیں بھی چلنے کی توقع ہے۔