موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون ضروری ہے:مصدق ملک

آرکٹک اور ہمالیائی خطوں کے درمیان مشترکہ کوششیں گلیشیئرز کے پگھلاؤ سے پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

October 15, 2026 · قومی
موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون ضروری ہے:مصدق ملک

موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون ضروری ہے:مصدق ملک

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کو گلیشیئرز پگھلنے، سطح سمندر بلند ہونے اور شدید موسمی حالات جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔

آئس لینڈ میں آرکٹک سرکل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے کے لیے عالمی سطح پر تعاون اور سائنسی تحقیق کو فروغ دینا ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آرکٹک اور ہمالیائی خطوں کے درمیان مشترکہ کوششیں گلیشیئرز کے پگھلاؤ سے پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

وفاقی وزیر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ موسمیاتی خطرات کا مؤثر مقابلہ کرنے کے لیے سائنس دانوں اور پالیسی سازوں کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ تحقیق کی بنیاد پر بہتر حکمت عملی تیار کی جاسکے۔