مکئی کی کسی چھلی میں دانوں کی 13 لائنیں نہیں ہوتیں
بعض چھلیوں میں 12 اور بعض میں 16 قطاریں موجود تھیں، لیکن کسی میں بھی 13 قطاریں نہیں ملیں
مکئی کی کسی چھلی میں دانوں کی 13 لائنیں نہیں ہوتیں
مکئی کی چھلی میں دانوں کی قطاروں کی تعداد سے متعلق ایک دلچسپ بات سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہے۔ معروف کسان انجم سرویہ کے مطابق مکئی کی کسی چھلی (Corncob)میں دانوں کی 13 قطاریں نہیں ہوتیں۔
انجم سرویہ نے کیمرے کے سامنے مکئی کی مختلف چھلیوں میں دانوں کی قطاریں گن کر دکھائیں۔ ان کے مطابق بعض چھلیوں میں 12 اور بعض میں 16 قطاریں موجود تھیں، لیکن کسی میں بھی 13 قطاریں نہیں ملیں۔ موقع پر موجود دیگر کسانوں نے بھی گنتی کرکے اس بات کی تصدیق کی۔
انجم سرویہ کا کہنا ہے کہ وہ ماضی میں مکئی کی بڑی تعداد میں چھلیوں کی گنتی کرچکے ہیں، تاہم انہیں کبھی 13 قطاروں والی چھلی نہیں ملی۔
دوسری جانب ماہرین کے مطابق مکئی کی چھلی میں دانوں کی قطاریں ہمیشہ جفت ہوتی ہیں طاق نہیں ہوتی۔ اسی لیے 13 لائنوں والی چھلی نہیں ہوتی۔