لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار، ایئر کوالٹی انڈیکس 338 ریکارڈ

سی ای آر پی آفس میں 555، علامہ اقبال ٹاؤن میں 495، ایئر واچ پاکستان میں 469 اور اے آر ایم کے علاقے میں 445 ریکارڈ کیا گیا۔

November 5, 2026 · ماحولیاتی تغیر
لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار، ایئر کوالٹی انڈیکس 338 ریکارڈ

لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار، ایئر کوالٹی انڈیکس 338 ریکارڈ

لاہور: شہر میں فضائی آلودگی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، ایئر کوالٹی انڈیکس 338 ریکارڈ ہونے کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔

فضائی آلودگی کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق برکی روڈ پیراگون میں اے کیو آئی 631 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سی ای آر پی آفس میں 555، علامہ اقبال ٹاؤن میں 495، ایئر واچ پاکستان میں 469 اور اے آر ایم کے علاقے میں 445 ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح بیدیاں روڈ پر فضائی آلودگی کی شرح 364، لاہور کینٹ میں 362، ماڈل ٹاؤن اے بلاک میں 320، اے آر سی لاہور میں 318 جبکہ ڈی ایچ اے فیز 5 بی بلاک میں 297 رہی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں، جس کے باعث شہریوں کو فضائی آلودگی کی موجودہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔