انڈر 19 ایشا کپ: پاکستان نے بھارت کو سنسی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی

مین آف دی میچ حمزہ ظہور نے سنچری اسکور کی اور ناٹ آئوٹ رہے۔

November 8, 2026 · اسپورٹس
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

مسقط میں ہونے والے میچ میں پاکستانی ٹیم نے شانداد کھیل پیش کرتے ہوئے 209 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کر لی۔

ابتدا میں 61 رنز پر5 وکٹیں گرنے کے بعد پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی تھی تاہم حمزہ ظہور نے ذمے دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست سنچری بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا دیا، حسنین عباس نے بھی 38 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

اس سے قبل بھارتی انڈر 19 ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 208 رنز بنائے، ارجن راجپوت 107 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔

عمان کے شہر العمارۃ میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پاکستانی بولرز نے بھارتی بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ بھارتی ٹیم 46.3 اوورز میں 208 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے نقاب شفیق نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 10 اوورز میں 42 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد سیام نے 8.3 اوورز میں 27 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بھارت کی جانب سے آخری آؤٹ ہونے والے بلے باز کاویہ پارش پٹیل تھے، جنہوں نے 45 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔ ان کے آؤٹ ہونے پر بھارتی اننگز 208 رنز پر ختم ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے علی رضا، رضوان اللہ اور نقاب شفیق نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔