ایران کے حوالے سے ہمارا مشن ابھی ختم نہیں ہوا ، اسرائیلی وزیرِ دفاع
کسی بھی صورتحال کے لیے تیار رہنا ہمارا فرض ہے ،اسرائیل کاٹز
فائل فوٹو
تل ابیب: اسرائیل میں نیتن یاہو کے سیاسی حریف کی جانب سے نئی حکومت تشکیل دینے کا عمل شروع ہونے کے ساتھ ہی، ملک کے وزیر دفاع نے ایرانی جوہری خطرے کے پیشِ نظر اتحاد اور یکجہتی پر زور دیا ہے۔
اسرائیل کاٹز نے ایران پر الزام لگایا کہ وہ جوہری بم بنانے کی کوششیں دوبارہ شروع کر رہا ہے اور خبردار کیا کہ ایران کے حوالے سے ہمارا مشن ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔
اسرائیل کاٹز نے کہا کہ کسی بھی صورتحال کے لیے تیار رہنا ہمارا فرض ہے۔ ہمارے سامنے جو اہم مشنز ہیں، ان کے لیے ہمیں متحد رہنا ہوگا۔
اُنھوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے دشمنوں کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ اگرچہ ہمارے درمیان اختلافات موجود ہیں، پھر بھی ہم ان لوگوں کے خلاف پختہ عزم اور متحد کھڑے ہیں جو ہمارے وجود کے لیے خطرہ ہیں۔
اسرائیلی پارلیمانی انتخابات میں کسی بھی سیاسی جماعت یا گروہ کی جانب سے حکومت سازی کے لیے درکار تعداد (کورم) حاصل نہ کر پانے کے بعد، اسرائیل کے صدر نے سیاسی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد گاڈی آئزنکوٹ کو نئی حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی ہے۔