کوٹری: ہائی ٹینشن لائن کی تاریں ٹوٹ کر گرنے سے 4 اونٹ ہلاک

 تین زخمی ہوگئے ،اونٹ گائوں بروہی کے رہائشی عید محمد بروہی کے بتائے جاتے ہیں

November 13, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کوٹری : جامشورو میں سینڈوز روڈ پر معروف ادویہ ساز کمپنی کی فیکٹری کے قریب گیارہ ہزار وولٹ کی بجلی کی تاریں ٹوٹ کر زمین پر گڑ پڑی۔ تاریں ٹوٹ کر گرنے کے نتیجے میں اس کی زد میں آکر کرنٹ لگنے سے چار اونٹ ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق مرنے اور زخمی ہونے والے اونٹ گائوں بروہی کے رہائشی عید محمد بروہی کے بتائے جاتے ہیں۔

بتایاجارہا ہے کہ واقعے کی اطلاع کے باوجود بجلی کی فراہمی منقطع نہ کی جا سکی اور حیسکو کا عملہ اور ریسکیو ٹیم گھنٹوں کی تاخیر سے جائے وقوعہ پر پہنچا۔

دوسری طرف متاثرہ اونٹوں کا مالک محنت کش اونٹوں کے مرنے پر وہاں دہائیاں دیتا دیکھائی دیا جبکہ ہلاک اونٹوں کو جائے حادثہ سے بھی نہیں ہٹایا جاسکا۔