اسلام آباد میں راول ڈیم چوک کے قریب ایک شخص ہائی وولٹیج بجلی کے پول پر چڑھ گیا
شہری کی شناخت اور مطالبات سامنے نہ آسکے، پولیس موقع پر پہنچ گئی، حفاظتی اقدامات شروع
November 16, 2026 · قومی
اسلام آباد میں راول ڈیم چوک کے قریب ایک شخص ہائی وولٹیج بجلی کے پول پر چڑھ گیا
اسلام آباد: راول ڈیم چوک کے قریب ایک شخص مین واپڈا لائن کے ہائی وولٹیج بجلی کے بلند پول پر چڑھ گیا، جہاں وہ نہ صرف اطمینان سے بیٹھا رہا بلکہ ورزش بھی کرتا رہا۔
پول پر چڑھنے والے شخص کی شناخت تاحال سامنے نہیں آسکی، جبکہ اس کے مطالبات کے بارے میں بھی معلوم نہیں ہو سکا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسلام آباد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور شہری کی جان بچانے کے لیے فوری حفاظتی اقدامات شروع کر دیے گئے۔