پاکستان اور فن لینڈ کا توانائی و معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

 فن لینڈ کی مزید کمپنیوں کو پاکستانی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کیا جا رہا ہے، جارنو سیرجالا

November 16, 2026 · قومی

پاکستان اور فن لینڈ کا توانائی و معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اور فن لینڈ کے درمیان توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے فن لینڈ کے نائب وزیر جارنو سیرجالا نے ملاقات کی، جس میں پاکستان کے توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران جارنو سیرجالا نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے فن لینڈ کی مزید کمپنیوں کو راغب کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پیٹرولیم سیکٹر میں ڈی ریگولیشن اور اصلاحات پر کام جاری ہے، جبکہ پاکستان کے معدنیاتی شعبے کی ترقی اور جدید مائننگ ٹیکنالوجی کا فروغ حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریگولیٹری اداروں کو مضبوط بنانا اصلاحاتی عمل کا اہم حصہ ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں تنوع پیدا کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات جاری ہیں۔