لاہور میں مدرسے کے طالبعلم پر تشدد کرنے والا قاری گرفتار
تاخیر سے پہنچنے پر سزا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، ملزم قانون کی گرفت میں آگیا۔
لاہور میں مدرسے کے طالبعلم پر تشدد کرنے والا قاری گرفتار
لاہور کے علاقے میں مدرسے میں تاخیر سے پہنچنے پر ایک قاری نے 12 سالہ طالبعلم کو مبینہ طور پر ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں معصوم بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر شالیمار پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ دستیاب دستاویزات اور ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم قاری ظفر الحق نے طالبعلم کامران کو تاخیر سے آنے کی پاداش میں تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے بچے کے سر پر کاری چوٹ آئی۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بچوں پر تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے اور بچوں پر تشدد کرنے والوں کو سخت قانونی کا سامنا کرنا ہوگا۔ پولیس کی جانب سے معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔