ایران کے ممتاز مذہبی رہنما 108 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
آیت اللہ وحید خراسانی کئی دہائیوں تک دینی علوم کی تعلیم، تحقیق اور تدریس سے وابستہ رہے۔
ایران کے ممتاز مذہبی رہنما 108 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
ایرانی خبر رساں ادارے مہر نیوز ایجنسی کے مطابق آیت اللہ وحید خراسانی کے دفتر نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ وحید خراسانی کئی دہائیوں تک دینی علوم کی تعلیم، تحقیق اور تدریس سے وابستہ رہے۔ انہوں نے مذہبی شعائر کے تحفظ اور دینی علما کی تربیت میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 5 نومبر کو بھی ان کے انتقال کی خبریں سامنے آئی تھیں، تاہم اس وقت ان کے دفتر نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کا علاج جاری ہے۔ اب ان کے دفتر کی جانب سے باضابطہ طور پر وفات کا اعلان کردیا گیا ہے۔
آیت اللہ وحید خراسانی کے دفتر کے مطابق ان کی نماز جنازہ، تدفین اور تعزیتی اجتماعات کے حوالے سے تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔