راولپنڈی ٹیسٹ میں سری لنکا کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی،36 رنز پر 5 کھلاڑی پویلین واپس
محمد عباس نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 8 اوورز میں صرف 9 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔رضا اللہ نے 2 اور ثاقب خان نے ایک وکٹ حاصل کی
راولپنڈی ٹیسٹ میں سری لنکا کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی،36 رنز پر 5 کھلاڑی پویلین واپس
راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز قومی ٹیم کے بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو مشکلات سے دوچار کر دیا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد سری لنکا نے 17.1 اوورز میں 36 رنز بنائے جبکہ اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔
محمد عباس نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 9 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ رضااللہ نے بھی صرف 6 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ ثاقب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
سری لنکا کی جانب سے دھننجایا ڈی سلوا ایک رن بنا کر رضااللہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ کوسل مینڈس 6 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
اس سے قبل لہیرو اودارا 4، پاتھم سوریا بندارا 2، دنیش چندیمل 7 اور کمیندو مینڈس 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستانی بولرز کی نپی تلی بولنگ کے باعث سری لنکن ٹیم ابتدائی سیشن ہی میں شدید دباؤ کا شکار ہو گئی ہے۔