ٹریفک پولیس کا ڈی ایچ اے میں ٹرک کو روکنے کی کوشش کے دوران فلمی سین کا مظاہرہ
ٹریفک اہلکار نے ہمت نہ ہاری اور متاثرہ گاڑی کو دوبارہ سڑک پر لا کر ٹرک کا تعاقب جاری رکھا۔ بعد ازاں پولیس اہلکاروں نے ٹرک کو گھیر کر روک لیا اور ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔
ٹریفک پولیس کا ڈی ایچ اے میں ٹرک کو روکنے کی کوشش کے دوران فلمی سین کا مظاہرہ
رپورٹس کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکار نے مصروف سڑک پر ٹرک کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے رفتار بڑھا دی اور پولیس کی سرکاری گاڑی کو مسلسل ٹکریں مارنا شروع کر دیں۔
راہ گیر کے موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو میں مبینہ طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرک پولیس کی گاڑی کو ٹکر مارتا ہوا آگے بڑھ رہا ہے۔ ایک زوردار ٹکر کے نتیجے میں پولیس کی گاڑی فٹ پاتھ پر جا چڑھی، جبکہ اس کے اگلے حصے کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
ٹریفک پولیس کا ڈی ایچ اے میں ٹرک کو روکنے کی کوشش کے دوران فلمی سین کا مظاہرہ
ٹریفک پولیس کو گاڑی روکنے کا اختیار نہیں ہے، پولیس
اہلکار معطل۔۔۔۔۔ pic.twitter.com/uQYsSJ3Q2i— Shahid Hussain (@ShahidHussainJM) November 17, 2026
ٹریفک اہلکار نے ہمت نہ ہاری اور متاثرہ گاڑی کو دوبارہ سڑک پر لا کر ٹرک کا تعاقب جاری رکھا۔ بعد ازاں پولیس اہلکاروں نے ٹرک کو گھیر کر روک لیا اور ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔
تاہم واقعے کا حیران کن پہلو یہ سامنے آیا کہ ٹرک ڈرائیور کی گرفتاری، سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچنے اور اہلکار کی جان خطرے میں ڈالنے کے باوجود اس کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس اور ڈرائیور کے درمیان مبینہ طور پر مذاکرات ہوئے، جس کے بعد اسے خاموشی سے رہا کر دیا گیا۔ تاہم رہائی کی وجوہات اور مبینہ مذاکرات کی تفصیلات کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔