چیف جسٹس پاکستان نے ہائیکورٹس کے ججز کی کارکردگی کے قاعدے بنانے کیلئے کمیشن اجلاس طلب کر لیا

اہم اجلاس، 23 نومبر کو ہوگا، تقرری کے قوانین میں ترمیم پر غور ہوگا۔

November 19, 2026 · قومی
چیف جسٹس پاکستان نے ہائیکورٹس کے ججز کی کارکردگی کے قاعدے بنانے کیلئے کمیشن اجلاس طلب کر لیا

چیف جسٹس پاکستان نے ہائیکورٹس کے ججز کی کارکردگی کے قاعدے بنانے کیلئے کمیشن اجلاس طلب کر لیا

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے اگلے ہفتے جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ موصولہ رپورٹس کے مطابق یہ اجلاس 23 نومبر کو دوپہر ڈھائی بجے سپریم کورٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان خود کریں گے۔

ذرائع اور دستیاب سرکاری ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں ملک بھر کی ہائیکورٹس کے ججز کی سالانہ کارکردگی جانچنے کے شفاف طریقہ کار کے لیے نئے قواعد مرتب کرنے پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ دستاویزی ایجنڈے کے تحت آئین کے آرٹیکل 175 اے کے ذیلی آرٹیکل 20 کے تحت ہائی کورٹس کے ججز کی کارکردگی کے قواعد وضع کرنے کا معاملہ باضابطہ طور پر ایجنڈے کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں ججز کی تقرری سے متعلق جوڈیشل کمیشن اپوائنٹمنٹ آف ججز رولز 2024 میں ضروری ترامیم پر بھی غور کیا جائے گا تاکہ تقرری کے عمل کو مزید بہتر اور مؤثر بنایا جا سکے۔