آئین میں نئے صوبوں کی تشکیل کے لیے ریفرنڈم کی کوئی گنجائش نہیں،سابق اٹارنی جنرل
سابق اٹارنی جنرل کا نظام میں اصلاحات پر زور، نئے صوبوں سے پہلے سیاسی اتفاق رائے اور روڈ میپ ضروری قرار
آئین میں نئے صوبوں کی تشکیل کے لیے ریفرنڈم کی کوئی گنجائش نہیں،سابق اٹارنی جنرل
اسلام آباد: سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف نے کہا ہے کہ آئین میں صوبوں کی تشکیل کے لیے ریفرنڈم کی کوئی گنجائش نہیں ہے، جبکہ نظام کو ری سیٹ کرنا ضروری ہے، بصورت دیگر ہارڈ ری سیٹ ہو جائے گا۔
نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اشتر اوصاف کا کہنا تھا کہ نئے صوبے بنانے سے پہلے چارٹر آف ٹالرنس بنانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کی تشکیل کے لیے قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلی سے دو تہائی اکثریت درکار ہوگی، جبکہ آئین کے آرٹیکل 234 سمیت 10 آرٹیکلز میں ترامیم کرنا ہوں گی۔
سابق اٹارنی جنرل نے کہا کہ پہلے روڈ میپ دیا جائے، اس کے بعد صوبے بنانے کی بات کی جائے۔ سیاسی جماعتوں کو سب سے پہلے اپنی جماعتوں کے اندر جمہوریت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔