عمران خان اور بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ

میڈیکل ٹیم نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کیا, تقریباً ڈھائی گھنٹے جیل میں گزارنے کے بعد واپس روانہ

November 19, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے حکام کا کہنا ہے کہ ایک خصوصی میڈیکل ٹیم نے جیل میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کا طبی معائنہ کیا ہے۔

جیل حکام نے بتایا کہ پمز ہسپتال کے ڈاکٹر عارف خان کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کیا اور تقریباً ڈھائی گھنٹے جیل میں گزارنے کے بعد واپس روانہ ہوئی۔

حکام کے مطابق اس دوران عمران خان کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا اور خون کے ٹیسٹ کے لیے نمونے لیے گئے، جس کے بعد سابق وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ دونوں کو علیحدہ علیحدہ کمروں میں منتقل کر دیا گیا۔